۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
علامہ شبیر حسن میثمی کا آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کے انتقال پر تعزیتی پیغام

حوزہ / مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان نے مفسر قرآن کریم آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان علامہ شیخ شبیر حسن میثمی نے اپنے ایک پیغام میں مفسر قرآن کریم آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ ان کے پیغام کا متن حسبِ ذیل ہے:

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیم

الَّذِينَ تَتَوَفَّاهُمُ الْمَلائِكَةُ طَيِّبِينَ يَقُولُونَ سَلامٌ عَلَيْكُمْ ادْخُلُوا الْجَنَّةَ بِما كُنْتُمْ تَعْمَلُونَ (سورہ نحل: 32)

إِنَّا لِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ

ہم عالم ربانی اور مفسر قرآن کریم آیت اللہ شیخ محسن علی نجفی کی وفات پر حضرت امام زمانہ ( عج )، قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی ، علمائے کرام، مرحوم کے شاگردوں، ارادتمندوں اور پوری قوم کی خدمت میں دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔

مرحوم شیخ محسن علی نجفی ایک جید اور باتقویٰ عالم دین تھے۔ مرحوم اپنی علمی، اخلاقی، سیاسی اور انتظامی خدمات میں اخلاص اور پاکیزگی کی وجہ سے ایک منفرد شخصیت کے مالک تھے۔

آپ نے اپنی حیات طیبہ میں ملک بھر میں دینی مدارس کے قیام اور عوام میں دینی شعور کی ترویج میں بھی بھرپور کردار ادا کیا۔ بلاشبہ ملت تشیع کے لیے اتنے بڑے عالم دین کی رحلت ایک ناقابل تلافی نقصان ہے لیکن رضائے الہی کے سامنے سرتسلیم خم کرنا ہی تقاضائے عبدیت ہے۔

ہم خداوند متعال سے مرحوم کے لئے رحمت اور پسماندگان کے لئے صبر و اجر کی دعا کرتے ہیں۔

علامہ شیخ شبیر حسن میثمی

مرکزی سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .